Brailvi Books

گرمی سے حفاظت کے مَدَنی پھول
1 - 18
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
گرمی سے  حفاظت کے مَدَنی پھول
روزے میں آسانی کے نسخے
شیطٰن  لاکھ سستی دِلائے یہ رسالہ )18صَفحات )پوراپڑھ کر اپنی دنیاو آخِرت کا بھلا کیجئے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
      تابعی بزرگ  حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےحضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکی طرف وَحی فرمائی: اے مُوسیٰ   (عَلَیْہِ السَّلَام)!کیا تم چاہتے ہو کہ محشرکی پیاس سے محفوظ رہو؟عرض کی: اے میرے ربّ! ہاں ۔ فرمایا: فَاَکْثِرِ الصَّلَاۃَ عَلٰی مُحَمَّدٍ یعنی حضرتِ محمدِمصطفٰے صَلَّی اللہُ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو۔ (ابنِ عَساکِر ج۶۱ص۱۵۰ مُلَخَّصاً )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
گرمی کا موسِم نعمت ہے
	اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّگرمی کا موسِم بھی اللہ تَعَالٰی کی نعمت ہے اوراس میں بے شمار حکمتیں ہیں ۔ گرمی کی شدّت بڑھ جائے تو صبرسے کام لینا چاہئے ۔سردی اورگرمی کو بُرا کہنا